مسجد امام حسین علیہ السلام، ایف الیون السلام آباد
الحمد للہ جابر بن حیان ٹرسٹ کے زیر اہتمام
اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں مسجد امام حسین علیہ السلام کا سنگ بنیاد آج مفسر قرآن ، محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کے دست مبارک سے رکھا گیا ۔
مکتب تشیع کے اس عظیم الشان دینی مرکز کے افتتاحی پروگرام میں علماء کرام اور مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس مبارک پروگرام میں محسن ملت کے علاوہ امام جمعہ سکردو قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب، معروف عالم دین امام جمعہ الصادق مسجد اسلام آباد علامہ شیخ محمد شفا نجفی صاحب، معروف عالم دین مدیر جامعہ الكوثر اسلام آباد علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ یاد رہے کہ یہ مسجد ان شاء الله اسلام آباد میں ملت تشیع کا ایک عظیم الشان اور بے مثال مرکز قرار پائے گی۔ اس مسجد کی تعمیر جابر بن حیان ٹرسٹ کے زیر انتظام ہونے جا رہی ہے۔ امید ہے مومنین کرام اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون سے اس عظیم مرکز کی تعمیر کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی کوششوں کا حصہ بنیں گے۔
مخیر حضرات کی طرف سے دیے جانے والے عطیات
| # | نام | رقم | # | نام | رقم |
|---|---|---|---|---|---|
| 1 | سید اشرف کاظمی | 25000 | 2 | سید ممتاز زیدی | 5000 |
| 3 | بندہ خدا | 1000 | 4 | فدا حسین مطہری | 1000 |
| 5 | سید عقیل اصغر کاظمی | 500 | 6 | راجا محمود | 20000 |
| 7 | دوست محمد | 5000 | 8 | شیرازی | 500 |
| 9 | محمد عسکری | 1000 | 10 | بندہ خدا | 100 |
| 11 | محب عباس | 500 | 12 | جلال | 500 |
| 13 | سید لائق عباس | 3000 | 14 | ایلاف | 500 |
| 15 | اسد عباس | 500 | 16 | علی حیدر | 500 |
| 17 | 18 |
رابطہ کے لیے: 03455396506